ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کاوفدکے ہمراہ دورہ بہاولنگر، پولیس گردی کا نشانہ بننے والے خاندان سے اظہار یکجہتی

21 October 2018

وحدت نیوز(بہاونگر) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کاسربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنما سلیم صدیقی ،ضلعی رہنما اظہر حسین و دیگر کے ہمراہ بہاولنگر فورٹ عباس چک 240 میں مجلسِ عزاء کے دوران پولیس گردی سے متاثرہ بانی مجلس کے گھر کا دورہ،متاثرین سے واقعے کی تفصیلات سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی،سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے،فورٹ عباس کی پولیس نے جس بربریت کا نشانہ خواتین کو بنایا ہے اس پر ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے،پنجاب پولیس کے شدت پسند تکفیری گروہ جو ملک کو عدم استحکام کے درپے ہیں ان سے قریبی مراسم ہیں،جنوبی پنجاب کی پولیس سے چھوٹو گینگ کنٹرول نہیں ہوسکاپرامن شہریوں اور خواتین پر تشدد کرنے والے انسان کی روپ میں حیوانات ہیں،ہم ان کالی بھیڑوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر بے نقاب کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گےمجلس ہمیشہ ہر سال اس ہی مقام پر جاری رہے گی، ایس ایچ او اور واقعہ میں ملوث دیگر پولیس والوں کوفوراً گرفتار کیا جائے،ڈی۔ آئی ۔ جی پویس کی بنائی گی کمیٹی فوری رپورٹ پیش کرے اور ذمہ دار پولیس والو کو قرار واقعی سزا دی جائے ،متاثرین نے ایم ڈبلیو ایم قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عزاداری نواسہ رسول صلی علیہ وآلہ وسلم کے خاطر ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree