وحدت نیوز(اسلام آباد) جمہوری روایات کے علمبراد بھی جمہوری حکومت کو گرانے کی باتیں کر رہے ہیں جب بھی اشرافیہ کا احتساب ہوتا ہے جمہوریت اور ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ملکی دولت لوٹنے والوں کا بلاامتیاز احتساب کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ سندھ میں براجمان جماعت وفاقی حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے صرف کراچی شہرکوصاف پانی اور اسکا کوڑا ہی صاف کر دے تو عوام انہیں کاندھوں پر بیٹھے گی غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے ،کرپٹ عناصر پھر کسی این آر او کے تلاش میں ہیں کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کاروائیا ں عوامی امنگوں کے مطابق ہے ۔ عدلیہ اور نیب کی کرپشن کے خلاف اقدامات کی بھر پور تائید کرتے ہیں ۔عوام عدلیہ اور نیب کے فیصلوں کے پیچھے کھڑی ہے ۔