دشمن مکتب تشیع کے پاس موجود ظلم ستیزی کے بنیادی عناصرکربلا ،عاشورہ اور غدیر جیسی عظیم طاقتوں سے اچھی طرح آگاہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

14 March 2019

وحدت نیوز(مشہد مقدس) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہدمقدس کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 24ویں برسی کے موقع پر منعقدہ سفیر انقلاب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شھید ڈاکٹر اور انکے جانثار شھید تقی حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شھید کے اخلاص اور انکی مجاھدانہ زندگی کے نھفتہ پہلووں کو اجاگر کیا اور شھید کے انسانیت اور ملت تشیع پاکستان پر احسانات اور قربانیوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں شہید ڈاکٹر نقوی کے تربیت یافتہ دوستان اور شہید عارف الحسینی کے معنوی فرزندان ملت جعفریہ کی خدمت کیلئےمیدان میں موجود ہیں،دشمن تشیع کی طاقت سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔کیونکہ تشیع کے پاس کربلا ،عاشورہ اور غدیر جیسے عظیم خزانے موجود ہیں جو کہ ظلم ستیزی میں بنیادی عناصر شمار ہوتے ہیں ،اسی لئے دنیا بھر کی شیطانی طاقتیں تشیع سے خائف ہوکر اس کے خلاف نت نئ سازشوں میں مصروف ہیں ۔پاکستان میں تشیع کی مشکلات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ہماری ذمہ داری ہے میدان میں حاضر رہنا کیونکہ فتح وکامرانی حق وصداقت کی ہی ہوگی۔

قبل ازیں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جسکی سعادت مشھور قاری جناب سید ابراھیم حسینی نے حاصل کی۔اسکے بعد صلوات خاصہ امام رضا علیہ السلام اور جناب برادر عارف زاھدی صاحب نے منقبت خوانی کی ۔برادر قمر علی کشمیری نے ترانہ پڑھا اور شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شھید ڈاکٹر کی شخصیت  کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو فرمائی اور رہبر معظم کے بیانیہ( گام دوم انقلاب ) کے دوسرے مرحلہ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے اپنے خطاب میں فرمایا"اس وقت اگر ڈاکٹر محمد علی نقوی ہمارے درمیان موجود ہوتے تو یقینا اپنی محافل میں ان کی گفتگو کا موضوع رہبر معظم انقلاب کا بیانیہ" دوسرا مرحلہ" ہی ہوتا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں ڈاکٹر شہید نقوی کے دوستوں نے ہی ملت پر چھائے جمود اور خوف کی فضا کو ختم کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ملت شیعہ کے لئے سیاسی،مذہبی اور اجتماعی میدانوں میں گرں قدر خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں۔ش

شھید کی زندگانی پر مبنی ویڈیو ڈاکومنٹری بھی حاضرین کو دکھائی گئی،مشہور شاعر جناب شمس جعفری نے اپنے کلام سے شھید کو نذرانہ عقیدت پیش کیا،سیمینار میں علمائے کرام طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی،حجتہ الاسلام عقیل حسین خان سیکرٹری جنرل شعبہ مشہدمقدس نے مہمانوں کا سمینار سفیر انقلاب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree