مساجد اور امام بارگاہوں کی آبادکاری ہمارا اہم ہدف ہے، علامہ مقصودڈومکی

21 February 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے دوداپور داو مولاداد میں مومنین کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین کی تعلیم حاصل کرنا ہر مومن مسلمان پر فرض ہے روز مرہ کے فقہی مسائل اور قرآن کریم کی تعلیم بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی معاشرے کی اصلاح ممکن ہے۔

انہوں نےکہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی آبادکاری ہمارا اہم ہدف ہے۔ ہر محلے اور ہر گاوں میں مساجد کو آباد کرکے اذان نماز باجماعت درس قرآن کریم اور درس دینیات کا اہتمام کرنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جدوجہد میں تعلیم و تربیت کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ہم مساجد کو آباد کریں اور ان مساجد کو اپنی دینی تنظیمی سرگرمیوں اور خدمت انسانیت کا محور قرار دیں۔انہوں نےکہا کہ اسی ھدف کے لئے آئندہ ھفتے نوجوانوں کے لئے اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد ہورہاہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree