کرفیو کے 200 روز ، کشمیر کی آزادی کی گونج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

21 February 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کئے گئے محاصرے کے 200 روز پورے ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں بزرگوں،جوانوں، بچوں اور خواتین کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے۔اشیائے خورد و نوش کی ترسیل اور مریضوں کے لیے ادویہ کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کر کے عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم عالمی ذرائع ابلاغ پر بھی نشر کیے جارہے ہیں جو اقوام عالم کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر کشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عام شہریوں کی نقل و حرکت کو ان کے گھروں تک محدود کرکے یا ظلم و تشدد کا نشانہ بنا کر آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔کشمیر کی آزادی کی گونج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ آج عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے جو کشمیری عوام کی فتح کی نوید ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بسنے والا ہر شہری آزادی کا نڈر سپاہی ہے۔بھارتی فوج کی درندگی کشمیری نوجوانوں کے جذبے اور عزم کے راہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree