شیعہ سنی وحدت وقت کی ضرورت ہے جبکہ دشمن امت مسلمہ کے اتحاد سے خائف ہے،علامہ مقصود ڈومکی

16 October 2022

وحدت نیوز(کنب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کنب سٹی میں سید زین العابدین شاہ کی رہائش گاہ پر اھل سنت کے علماء کرام اور سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سابقہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی آغا منور جعفری ،سابقہ چیئرمین یونین کونسل باپھو رئیس نثار علی چانڈیو، علامہ سرفراز مہدی ،برادر عمران شاھانی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ سنی وحدت وقت کی ضرورت ہے جبکہ دشمن امت مسلمہ کے اتحاد سے خائف ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان مکاتب فکر کے درمیان صدیوں سے اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نےایم ڈبلیو ایم کے مخلص کارکن تعلقہ صدر صوبھودیرو برادر پرویز علی خاکی کی وفات پر ان کے گاؤں غلام جعفر خاکی ضلع خیرپور پہنچ کر ان کے ورثاء والد محترم اور مرحوم کے بیٹوں اور بھائی مجاہد علی خاکی سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ برادر پرویز علی خاکی مذہب و ملت کے خدمت گار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مخلص کارکن تھے۔ ان کی ناگہانی وفات پر گہرا دکھ اور صدمہ ہوا۔انہوں نے مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree