خواتین کی تعلیم و تربیت ہی سے معاشرے میں انقلاب برپا ہوتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

20 October 2022

​​​​​وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خواہر سیدہ معصومہ نقوی تنظیمی دورے پر جیکب آباد پہنچیں۔ اس موقع پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع جیکب آباد میں انہوں نے جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے خواتین کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اور شعبہ خواتین کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع کی طالبات اور تنظیمی خواہران سے خطاب کی ایک نشست ہوئی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور جامعہ بعثت ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری علامہ سید مہدی کاظمی نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع کی پرنسپل محترمہ رقیہ سلطانہ نے معزز مرکزی صدر شعبہ خواتین کے لئے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہے۔ جن کی دینی تعلیم و تربیت معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب حکم خدا اور حکم قرآنی ہے اور یہ سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا اور سیدہ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی سنت ہے۔ مسلم خواتین اپنے پردے اور حجاب کی حفاظت کرکے اسلام دشمن سامراجی ثقافت کو شکست دیں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتینِ انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے۔ خواتین کی تعلیم و تربیت ہی سے معاشرے میں انقلاب برپا ہوتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں شعبہ خواتین نے شہدائے کوئٹہ کے دھرنے اور انتخابات جیسے حساس مواقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زینبی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید مہدی کاظمی نے کہا کہ جب تک کسان گندم کے دانے کو مٹی میں نہ چھپائے اس وقت تک گل و گلزار ممکن نہیں دانہ خود کو مٹی میں ملا کر بقاء اور عروج پاتا ہے یہ بظاہر دانے کے لئے فناء جبکہ در اصل بقاء ہے۔ شہدائے راہ خدا بھی بظاہر شہید ہوتے ہیں مگر وہ دائمی زندگی اور بقاء  کا راز پا لیتے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر کی زیر صدارت شعبہ خواتین کی تنظیمی فعالیت سے متعلق بھی اجلاس منعقد ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree