وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے محسن اسلام ، محافظ رسالتؐ اور امیر المومنین حضرت علی ؑ کے والد گرامی حضرت ابوطالب علیہ السلام کے یوم وفات کے موقع پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ اسلام تا قیامت نگہبان رسالت ص حضرت ابوطالب علیہ السلام کے احسانات کا مقروض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم اولین مددگارومربی ،نکاح خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدافع رسالت، کل ایمان حضرت علی علیہ السلام کے پدر بزرگوار حضرت ابوطالب علیہ السلام نے قبل از اسلام اور بعد از اعلان رسالت ؐ ہر موقع پر مشرقین وکفار کے مقابل رسول اکرمؐ کی مضبوط ڈھال بنے رہے،آپ نے ہمیشہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں رسول اکرم ؐ کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔
شعب ِ ابی طالبؑ میں ساڑھے تین برس جاری محاصرے میں حضرت ابو طالبؑ نے نا صرف نبی کریم ؐ کی نصرت میں فاقےکرتے کرتے اپنی جان ، جان آفرینش کی نذر کردی۔ اہل نظر کہتے ہیں ساڑھے تین سال کی شعب ابی طالب میں جناب ابوطالب کے خاندان کی استقامت ہی تھی جس کا مظاہرہ امام حسین علیہ السلام اوران کے اہل خانہ و اصحاب نے کربلا میں کیا۔ جس کو آج عالم اسلام انسانیت کی معراج کے طور ہر سال روز عاشورہ مناتی ہے۔
حضرت ابو طالبؑ اور جناب خدیجتہ الکبریٰؑ تاریخ اسلام کی وہ دو واحد منفرد شخصیات ہیں جن کے رحلت پر رسول کریمؐ نے عام الحزن کا اعلان کیا تھا۔ افسوس کا مقام ہےکہ آج بھی بعض تکفیری و ناصبی عناصرحضرت ابوطالبؑ کے ایمان پر شاکی اور ان کی شخصیت کشی میں مصروف نظر آتے ہیں، ان احسان فراموشوں کو اگر حضرت ابو طالبؑ کی قربانیوں کا ادراک ہوتاتو کبھی اس توہین کا ارتکاب نہ کرتے۔