سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پوری قوم نے جس ہمدردی اور ایثار کا اظہار کیا وہ لائق صد تعریف ہے مگر متاثرین کی مشکلات ابھی بھی پوری قوم خصوصاً اھل خیر کی خصوصی توجہ کا تقاضا کرتی ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

05 November 2022

وحدت نیوز(میہڑ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے میہڑ اور نضیر آباد میں مومنین کرام اور تنظیمی دوستوں سے ملاقات کی اور سیلاب کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔میہڑ میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اصغر علی حسینی ،سیکرٹری سیاسیات عبداللطیف کاندھڑو ،مولانا صادق رضا نجفی، برادر منظور حسین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ میہڑ کی امام بارگاہ اور مسجد کو تالا لگا ہوا ہے اور لوگ  اللہ کے گھر میں عبادت اور نماز پڑھنے سے محروم ہیں علمائے کرام قومی تنظیمیں اور اکابرین ملت میہڑ کی مسجد کی تالہ بندی کھولنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ شہر کے مرکز میں واقع مسجد اور امام بارگاہ جہاں اذان نماز باجماعت درس قرآن کریم و دینیات کے علاؤہ مجالس و عزاداری کے پروگرامز باقاعدگی سے ہوتے تھے ایسی مسجد کی تالہ بندی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مشکلات کے حل کے لئے پوری قوم نے جس ہمدردی اور ایثار کا اظہار کیا وہ لائق صد تعریف ہے مگر متاثرین سیلاب کی مشکلات ابھی بھی پوری قوم خصوصاً اھل خیر کی خصوصی توجہ کا تقاضا کرتی ہیں۔نصیر آباد میں سید کرار حیدر و دیگر نے علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے مرکزی رہنما کو آگاہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree