ملی یکجہتی کونسل کا اعلی سطحی مشاورتی اجلاس، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری ناصرشیرازی کی خصوصی شرکت

23 November 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کا اعلی سطحی مشاورتی اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل اور نائب امیر جماعت اسلامی جناب لیاقت بلوچ منعقد ہوا۔۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان جناب ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کی ۔

اجلاس میں آزاد کشمیر  کے ملی یکجہتی کونسل کے انتخابات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کے تاریخی نظریاتی موقف کو بھر پور طریقے سے جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔۔اجلاس میں وحدت کانفرنس کے حوالہ سے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔اور مرکزی دفتر کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں جماعت اہل حرم کے سربراہ جناب مفتی گلزار احمد نعیمی، اسلامی تحریک کے مولانا عارف حسین واحدی ،جناب ثاقب اکبر اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree