وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف صحافی صدیق جان کی والدہ کی وفات پردلی افسو س کا اظہارکیا ہے ۔
صدیق جان کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کی والدہ کےانتقال پر سوگواران بلخصوص آپ کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتاہوں۔والدین کی جدائی وہ دکھ ہےجو انسان کو توڑ کر رکھ دیتی ہے۔وہ نقصان ہےجس پر دلاسےکیلئےالفاظ نہیں۔رب ذوالجلال سے دعاگوہوں کہ بحق محمد و آل محمدع مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔