وحدت نیوز(اسلام آباد) جو قومیں شہدا کو یاد رکھتی ہیں انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ عالمی استکبار اور اسلام دشمن قوتوں سے ٹکرانے والے عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمیں مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں جماعت کے آئندہ کے پروگرامات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہ وطن عزیز کے باوفا شہدا ء ملت جعفریہ اور عالم اسلام کے عظیم شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان یکم جنوری تا دس جنوری عشرہ تکریم شہداء کے طور پر منائے گی ۔ اس حوالے سے مرکزی کانفرنس اسلام آباد میں اور تمام صوبوں میں بھی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے استحکام کے لئے خون کا نذرانہ دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدائےتحریک آزادی کشمیر، یمن ،فلسطین اور خصوصا عراق میں مقدس مقامات کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے شہدائے اسلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں .شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا انشااللہ شہداء کی یاد کو شایان شان انداز میں منایا جائے گا۔