وحدت نیوز(نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے جامع مسجد نصیر آباد میں مومنین سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم میں دشمنان اہل بیت کو ہیرو بنا کر پیش کرنا کسی صورت قبول نہیں ایک سازش اور منصوبے کے تحت ناصبی اور تکفیری فکر کو فروغ دیا جا رہا ہے جس سے وطن عزیز پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ناصبی اور تکفیری عناصر نے پاک فوج سے نعرہ حیدری کو نکالا آج وہ نصاب تعلیم سے آل محمد کے ذکر کو نکالنا چاہتے ہیں پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان محب اہل بیت ہیں انہیں مل کر دشمنان اہل بیت کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر دھشت گردی کے سانحات کا آغاز ہو چکا ہے سی ٹی ڈی اور پاک فوج کے جوانوں پر حملے دھشت گردوں کے مضبوط نیٹ ورک کی نشاندھی کرتے ہیں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد میں دھشتگردوں کے جس نیٹ ورک کو ختم کیا گیا وہ ایک مرتبہ پھر منظم ہو رہا ہے۔