منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان ورہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کا زرعی مہم 2022 کے تحت ETI-GB کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کاعزم

02 October 2022

وحدت نیوز(سکردو) منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے رکن اسمبلی و صوبائی رہنما اسلامی تحریک ایوب وزیری اور کوآرڈینیٹر ٹو سی ایم محمد علی قائد کے ہمراہ نگر میں زرعی کوآپریٹو سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ زرعی ایکسپو کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور مختلف سٹال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے ETI-GB اور کوآپریٹو سوسائٹی کے ممبران کی کاوشوں اور کاشتکاروں کے مسائل کو حل کرنے، فصل سے پہلے اور بعد میں ہونے والے نقصانات، پیکیجنگ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کو سراہا۔  

انہوں نے زرعی مہم 2022 کی تکمیل پر ضلعی کسانوں کے نیٹ ورک اور کوآپریٹیو کو مبارکباد دی اور ETI-GB کی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوآپریٹیو کے لیے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔

 انہوں نے مارکیٹنگ، پیکیجنگ، سرٹیفیکیشن، اور مختلف مصنوعات کی برانڈنگ میں مزید بہتری پر زور دیا تاکہ اعلیٰ قیمت والی منڈیوں تک پہنچ سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree