شہداء کے افکار و نظریات کا احیاء قوموں کی نصرت و کامرانی کا ذریعہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

10 January 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد و راولپندی کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا،سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی،مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی معروف صحافی مظہر برلاس  اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج ہم یہاںوطن اور اسلام کا دفاع کرنے والے شہداء کے لئے بیٹھے ہیں آل اطہار علیہم السلام کے حرم کا دفاع کے لیے،امت کے دفاع کے لیے کھڑے ہونے والے شہداء کو ہم فراموش نہیں کر سکتےامریکہ احمق نہیں جو کسی جگہ لاکھوں ڈالرز لگائے بلکہ وہ خطے پر غلبہ حاصل کرتا اگر قاسم سلیمانی اردگان کو نہ سمجھاتے تو امریکہ کی طرف سے ترکی کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جاتے سردارحاج (ق س) آج ہم میں موجود نہیں ہے لیکن ہم اسے کبھی نہیں بھلا سکتے ۔انہوں نے مذید کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق صاف شفاف الیکشنز کراوئے جائیں،پاک فوج اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے ختم کرنے کی ضرورت ہے عوام پر مسلط نااہل امپورٹڈ حکمران ملکی سالمیت اور استحکام کے لئےخطرناک ہیں ۔ہم وطن کے باوفا بیٹے ہیں ہم ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔وطن عزیز کی خود مختاری اور استحکام کے لئے جانیں نچھاور کر دیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree