گندم پیداکرنے والے دنیا کے ساتویں بڑے ملک میں مائیں بہنیں آٹے کیلئےدھکےکھانے پر مجبورہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

11 January 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلانا حکمرانوں کے لیے منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، اپنی نااہلی کی بدولت پہلے ملک کو مختلف بحرانوں میں مبتلا کیا جاتا ہے پھر اس کی تشہیر کر کے دنیا والوں سے بھیک مانگی جاتی ہے۔ ملک 75 سال سے گاہے بگاہے سیلاب جیسی قدرتی آفت سے ڈوب رہا ہے لیکن حکمرانوں نے آج تک اس مشکل کا مستقل حل نہیں نکالا جب کے اس حوالے سے اربوں ڈالرز کی امداد اور قرضہ جات وصول کیئے جاتے رہے ہیں جن پر کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر رقم کرپشن کی نذر ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت آٹے کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھینی جا رہی پچاس روپے کلو ملنے والا آٹا ڈیڑھ سو روپے کلو میں بھی میسر نہیں ہے بھوک اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ زرعی ملک میں آٹے کی قلت کیسے پیدا ہو گئی ہے متعلقہ محکمے اپنے فرائض اور زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، ملک میں دوسرے نمبر پر گندم کی پیداوار دینے والا صوبہ سندھ ابھی تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ گندم کی پیداوار میں دنیا کے ساتویں بڑے ملک پاکستان میں آٹے کی قلت امپورٹڈ حکومت کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، دیگر اشیائے خوردونوش کا عوام کو میسر نہ آنا افسوس ناک ہے۔ مائیں بہنیں ملک بھرمیں آٹا کے حصول کیلئے مردوں کے ہجوم میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں ،ایک شہری آٹے کے حصول کیلئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،قوم کے صبر کا پیمانہ دن بادن لبریز ہورہا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ملک کو اس وقت بیک وقت درپیش کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سیاسی عدم استحکام، معیشت کی زبوں حالی، امن و اماں کی بگڑتی صورتحال، ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور تباہ کاری شامل ہے لیکن ان تمام مسائل کے فوری یا دیر پا حل کے لیے حکومتی سطح پر کوئی منظم حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی ہے جس سے ملکی مسائل میں اضافہ تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے لیکن حکمران اقتدار کے ایوانوں میں مدہوش ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree