تنظیمی کارکنوں کی تعلیم و تربیت مجلس وحدت مسلمین کی ترجیحات میں شامل ہے،علامہ مقصودڈومکی

20 January 2023

وحدت نیوز(ڈیرہ مرادجمالی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں ایک روزہ تنظیمی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی، مرکزی مسؤل شعبہ جوان علامہ تصور عباس اور علامہ محمد رضا مفکر نے درس دیا۔ جبکہ اسلام شناسی ورکشاپ میں صوبائی سیکرٹری میڈیا سید عبدالقادر شاہ، مرید علی شاہ نے انتظامی فرائض انجام دیئے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تنظیمی کارکنوں کی تعلیم و تربیت مجلس وحدت مسلمین کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یونٹس کے لئے نو نکاتی سالانہ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔جس پر عملدرآمد سے تنظیمی فعالیت میں اضافہ ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے حصول علم کو بڑی اہمیت دی ہے۔ اسی لئے پہلی وحی کا آغاز اقراء سے ہوا یعنی "پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے پیدا کیا"۔ قرآن کریم کتاب ہدایت ہے اور اس میں موجود سورت القلم ہمیں قلم کی اہمیت سے آگاہ کرتی ہے۔ یونٹس اسلام شناسی کے لئے اسٹڈی سرکل ورکشاپس اور پندرہ روزہ دروس کا اہتمام کریں۔

 علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اس موقع پر کہا کہ یکم رجب سے ملک بھر میں توسیع تنظیم مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔ جس کا مقصد معاشرے میں ایم ڈبلیو ایم کے اہداف کو بیان کرنا اور مجلس کے اغراض و مقاصد کے حصول کی جدوجہد کو تیز کرنا ہے۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree