شیعہ قومی تنظیمات ، علماءو ذاکرین نے متنازعہ تحفظ ناموس اہل بیت و صحابہ بل مسترد کردیا

15 August 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شیعہ جماعتوں کے ہمراہ کراچی بھوجانی ہال میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے کسی متنازعہ بل کو نہیں مانتے جس سے ملک میں فرقہ واریت پھیلے وطن عزیز کسی ایک مسلک کا نہیں بل وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلائے گا۔مذہبی رواداری و ہم آہنگی کے خلاف متنازعہ فرقہ وارانہ بل کو منظور کروانے کی سازش کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔اسلام آباد میں منعقدہ قومی علماءوذاکرین کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ،اس اجتماع میں ملک بھر سے ہزاروں علماءوذاکرین شریک ہوں گے۔

کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ متنازعہ بل پیش کرنے کا انداز ہی اس بل کو مشکوک بنا رہا ہے عبدالاکبر چترالی کا پیش کردہ بل خود بانی جماعت اسلامی مولانا مودودی کی فکر ، فلسفے اور تعلیمات سے متصادم ہے۔ہمارا نعرہ پاکستان کو قرفہ واریت سے بچاو ہونا چاہئے۔

ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ اصغر شہیدی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ ہر سطح پر س بل کا راستہ روکے گی متنازعہ بل سے اہل سنت علمائے کرام کو آگاہ کریں گے۔اجلاس سے زاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری کا کہنا تھا کہ متنازعہ بل میں قانونی تقاضوں پورا نہیں کیا گیا اس بل کے خلاف احتجاج کے ساتھ چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ تصادم کے خلاف پوری قوم و ملت کو یکجا ہونا ہوگا متنازعہ بل کو مسترد کرتے ییں۔

جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا کا کہنا تھا کہ متنازعہ بل  چور دروازے سے منظور ہوا ہے ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے  ۔ہم اس بل اور ایسے کے پس پردہ قوتوں کی مزمت کرتے ہیں ۔

کانفرنس سے خطاب میں آئی ایس او پاکستان کے سیکرٹری جنرل سروش عباس. کا کہنا تھا کہ متنازعہ بل ملکی عوام کو دستو گریباں کرنے کی سازش ہے ملکی مخدوش حالات میں یہ بل چور دروازے سے منظور کرانا سازش ہے جیسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

کانفرنس میں علامہ کامران حیدر عابدی،عباس حیدر، ثروت رضا، شمس الحسن شمسی، اختیار امام رضوی،،مولانا صادق تقوی، غیور عباس،عسکری دیو جانی،مولانا عبد اللہ مطہری، محمد اسحاق قرآتی،مولاناعقیل موسی،علامہ حیدر عباس عابدی،مولانا شیخ سلیم، ڈاکٹر شبیر فصیہی، مولانا بشیر انصاری، مولانا محسن علی محسنی، مولانا یعقوب، مولانا کاظم روحانی ،مولانا نجف علی، مولانا عقیل حسین، مولا ابراییم صابری، مولانا موسی علی، مولانا حمید الحسینی، مولانا عباس کمیلی، مولانا اشرف کاشفی، مولانا بشیر رجائی، مولانا عامر زیدی، مولانا بحرام، مولانا تکبیر بخاری، مولانا نذیر جنتی، مولا علی طاہری، مولانا ایوب صابری، مولانا ظہیر، مولانا رضا جعفری، مولانا بلاول فائزی، مولانا موسیٰ علی، مولانا علی افضال رضوی، مولانا سید انصار حسین، مولانا محمد علی، مولانا خادم حسین، مولانا محمد عباس جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، مولانا شیخ صادق، مولانا ملک غلام عباس، مولانا حیات عباس نجفی، مولانا نشان حیدر ،علامہ مبشر حسن، مولانا مدد علی ،مولانا ظہیر حسین، مولانا عالم جان ،ذوالفقار علی بھٹو، زین رضا، احسن عباس، کلیم زیدی، سبط اصغر، امتیاز عباس، حسن رضا ، قیصر رضا جعفری، فیض اقبال سمیت دیگر شخصیات ماتمی انجمنیوں، مساجد امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز حضرات و شخصیات موجود تھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree