عوام پر جان بوجھ کر کرپٹ نظام اور نا اھل نمائندوں کو مسلط کیا جا رہا ہے،علامہ مقصود ڈومکی

16 January 2024



وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور حلقہ این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم اصغر علی سیٹھار امیدوار پی ایس 7 شکار پور نے ضلعی رہنما نظام الدین انقلابی  و دیگر تنظیمی رہنماؤں کے ہمراہ شکار پور کے گاؤں ماڑی اور سٹی شکار پور کے چانگ محلہ کا دورہ کیا ۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ منشور اور عوامی خدمت کے جذبے سے عاری داغدار ماضی کی حامل جماعتیں اور سر سے پاؤں تک کرپشن کی غلاظت میں غرق سیاستدان ایک مرتبہ پھر عوام کے ساتھ دھوکا کرنے کے لئے میدان عمل میں اترے ہیں۔ عوام پر جان بوجھ کر کرپٹ نظام اور نا اھل نمائندوں کو مسلط کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے شکار پور کے عوام کے لئے اپنے منشور کا اعلان کر دیا ہے ہم ضلع شکار پور سے ڈاکو راج اغواء برائے تاوان اور بدامنی کا خاتمہ کریں گے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں۔ روزگار کی فراہمی کے لئے کارخانے لگانے کے ساتھ ساتھ ہنر وسیلہ روزگار مہم کے تحت نوجوانوں کو باھنر بنائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ چار نسلوں سے عوام پر حکومت کرنے والے عوام کو بنیادی سہولیات بھی نا دے سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree