جوانوں! اس حقیقت کو کبھی فراموش نہ کرنا کہ ووٹ ایک قیمتی امانت ہے جو صرف اور صرف اس کے حقیقی حقدار کو ہی واپس کی جا سکتی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

15 January 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ہماری یہ خوش بختی ہے کہ آج کا نوجوان بیدار، متحرک اور روشن فکر ہے، پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جن کی سوچ کا دھارا مکمل طور پر بدل چکا ہے، وہ ان دیانتدار سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں جن کا ماضی بے داغ ہے، جو مادر وطن کی نیک نامی کا باعث بنے، اس حقیقت کو کبھی فراموش نہ کرنا کہ ووٹ ایک قیمتی امانت ہے جو صرف اور صرف اس کے حقیقی حقدار کو ہی واپس کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ہمارے نوجوانو! کسی بھی مقام پر آپ نے حوصلہ نہیں ہارنا، اس بار جیت اس جماعت کی ہو گی جس نے اپنی ذات پر ہمیشہ وطن کو ترجیح دی، جو ملک کی ازاد خارجہ پالیسی کی متمنی ہے، جو یہ چاہتی ہے کہ ہمارے ملک کے سیاسی فیصلے ہمارے منتخب نمائندے کریں نہ کہ عالمی استعماری قوتوں کی ڈکٹیشن پر ہوں، جو ہر ریاستی ادارے کو اس کے آئینی حدود میں کام کرتے دیکھنا چاہتی ہے, اے جوانو!  مادر وطن ہمارا گھر ہے، ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے اور ملکی وسائل کو لوٹ کر خود کو سرمایہ دار بنانے والوں اور ملک و قوم کو غربت کی دلدل میں دھکیلنے والوں سے بچا کر رکھنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree