وحدت نیوز(پشاور) حق سچ کی فتح، مجلس وحد ت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین کے خلاف الیکشن کمیشن کےفیصلہ کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 37 ضلع کرم پاراچنار انجینئر حمید حسین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مخالف فریق کی درخواست پرووٹو ں کی دوبارہ گنتی کے احکامات کو کالعدم قرار دے کر معطل کردیا ہے۔
ایم ڈبلیوایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اپنے وکلاء قاضی محمد انور ایڈوکیٹ اور چنگیز خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ۔ جبکہ فریق مخالف کی جانب سے غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ اور محمد فاروق ملک ایڈووکیٹ پشاور ہائیکورٹ کے میں دورکنی بینچ کے ججز جناب جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد کے روبروپیش ہوئے۔
معزز جج صاحبان نے انجینئر حمید حسین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 37 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو معطل کرنے کے تحریری احکامات جاری کردیے ہیں۔
اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ یہ فتح دراصل حق سچ کی فتح ہے اور عدالت عالیہ نے حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے۔