عمران خان اگر 50 فیصد بھی اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ملک میں کافی بہتری آجائے گی، علامہ احمد اقبال

28 July 2018

وحدت نیوز (کراچی) خوجہ شیعہ مسجد کھارادرکراچی میںنماز جمعہ کے خطبے میںمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے الیکشن میں موروثی سیاست کے خاتمے ,دہشتگردوں کا راستہ روکنے اور دیگر اہداف کے حصول کو اصل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ ملا .عوام کے سیاسی شعورمیں اضافہ ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ اگر عوام ، سیاستدان  اور علماءاپنے مسائل حل کرنے کے لئے خود کوشش نہ کریں تو پھر بیرونی مداخلت ہوتی ہے اور امریکہ اپنے انداز میں مسئلے حل کرتا ہے۔امریکہ نے عوام کے اعتماد کو ختم کردیا ہے اور ایک مائنڈ سیٹ بنادیا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں. اور ہم چاہیں بھی تو کچھ نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سب موجود ہیں . مگر شیعہ نمائندگی نہیں ہےبلکہ شیعہ عوام ایک طویل عرصہ تک سیاست کو برا سمجھتے رہے .انہوں نے بتایا کہ طریقہ کار کے برخلاف کوئی بھی کام کیا جائے کامیاب نہیں ہوتا. اگر ہم سیاست میں شرکت نہ کرنے کی بات پر ڈٹے رہے تو کچھ حاصل نہیں ہوگا . انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جامع پالیسی پیش کی ہے . خارجہ پالیسی برابری کی سطح پر انجام دینے کی بات کی ہے .انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر 50 فیصد بھی ان پالیسیوں پر عمل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ملک میں کافی بہتری آجائے گی.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree