وحدت نیوز(اسلام آباد) عمران خان کی کال پر میں اپنے تمام کارکنان سے کہتا ہوں آزاد و خود مختار پاکستان کی جدوجہد کے لئے گھروں سے باہر نکلیں ،ہمیں غلامی قبول نہیں یہ بیانیہ اصولی اور قومی جذبات کا آئینہ دار ہے، پاکستان کے موجودہ بحرانوں کا حل فوری الیکشن کا انعقاد ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آبادکے ایک مقامی ہوٹل میں مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے دشمن کی بھی حکومت ہوتی اور اس طرح بیرونی مداخلت سے گرائی جاتی ہم اس کے بھی ساتھ کھڑے ہوتے پاکستان کا نوجوان آج بیدار ہو چکا ہے 26 تاریخ کو ایم ڈبلیو ایم تحریک انصاف کے ساتھ ہوگی عمران خان نے قوم کو بتایا کہ ملک کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے امریکہ کے چنگل سے نکلنا آسان نہیں ،جدوجہد جاری رہے گی حقیقی آزادی کی منزل تک ہمارا سفر جاری رہیگا قوم خصوصاً نوجوانوں سے درخواست ہے تھکنا نہیں ہے اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ پاکستان ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا آج پاکستان ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے آج پاکستان کی عوام بیدار ہو چکی ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کو ماضی۔کی مشکلات میں رکھنا ہے یا ترقی خود مختاری کی طرف قدم بڑھانا ہے ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ الائینس کسی لالچ یا اقتدار کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی سر بلندی کے لئے ہے قوم اب غیر ملکی سازش سے رجیم چینج قبول نہیں کریگی ضمنی انتخابات میں عوام نے بتایا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج قوم کی تعمیر نو ہو رہی ہے 26 تاریخ کو پورے پاکستان سے نکلیں گے، ہم نے پہلے دن سے رجیم چینج کے خلاف آواز بلند کی اور جیم چینج کے خلاف ہم اب ایک ایسے راستے پر چل پڑے ہیں جو آسان نہیں کٹھن اور طولانی ہے امریکہ کے چنگل سے نکلنا کوئی آسان نہیں،حقیقی آزادی کے حصول تک یہ سفر مسلسل جاری رکھنا ہو گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے تعاون کو سراہتے ہیں،حقیقی آزادی ایک قومی تحریک ہے ہم کل حکومت یا وزارت عظمیٰ نہیں مانگنے آ رہے شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ایک قومی تحریک کیلئے قوم کو بلا رہے ہیںیہ تحریک ہر مذہب ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کی تحریک ہے امید ہے کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہو گا عوام کے ذہنوں میں اب تبدیلی آ چکی ہے پاکستان بھر سے قافلے کل پہنچیں گے گلگت بلتستان،کے پی کے اور سندھ سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں آج شام کو جنوبی پنجاب جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔ملک کے فیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہونگے