وحدت نیوز(شکارپور)وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت جامع مسجد سیدالشہدا شکار پور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہداء سانحہ نماز جمعہ کی آٹھویں برسی کے موقع پر 30 جنوری 2023 کے دن عظمت شہداء کانفرنس مجلس عزا اور قرآن خوانی کا پروگرام فائنل کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں ان کے فکر اور یاد کو زندہ رکھیں گے۔ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھلا دیں وہ کبھی سرافراز نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے شکار پور کی آٹھویں برسی کے اجتماع سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آئی ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدور کے علاؤہ ممتاز علماء کرام و ذاکرین عظام خطاب کریں گے۔
شہداء کی یاد میں ڈکھن لکھی غلام شاہ خانپور سے پیدل قافلے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ نے اللہ کے گھر مسجد میں نماز اور حالت سجدہ میں شہادت پا کر حضرت امیر المومنین مولا علی علیہ السلام کی سنت ادا کی۔ اجلاس میں وارثان شہداء قمر الدین شیخ سید میر حسن شاہ سید بشارت حسین شاہ سکندر علی دل زاھد حسین جامع مسجد کے متولی سید عطاء حسین شاہ و دیگر شریک ہوئے۔در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع شکار پور برادر اصغر علی سیٹھار کے ہمراہ تنظیمی ساتھی حب علی مہر کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی دادی کی وفات پر تعزیت کی.