وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے دختر رسولﷺ اور امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی زوجہ مطہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بی بی دو عالم، ام ابیہا، صدیقہ کبری، جناب سیدہ حضرت فاطہ زہرا سلام اللہ علیہا کو پوری تاریخ میں خواتین عالم کا عظیم و برتر نمونہ قرار دیا۔
علامہ سید مبارک علی موسوی کا عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں عظیم خواتین کا اہم کردار ہے ۔خواتین کسی بھی حیثیت میں ہوں ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔ دین مقدس اسلام اور اہلبیت اطہار علیہم اسلام کی عظیم تعلیمات میں خواتین کے اعلی و ارفع مقام کو بیان کیا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہمیشہ ہر شعبے میں خواتین کے کردار و مقام اور خواتین کے حقوق پر خاص طور سے توجہ دی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ جناب سیدہ کی زندگی کو نمونہ بنا کر معاشرے کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔