وحدت نیوز (کراچی) سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی (ص)کے جشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے کراچی بھر میں ریلیاں جلسہ و جلوس نکالے گئے اور عاشقان مصطفی (ص) کیلئے سبیلیں لگائی گئیں۔ پاکستان بھر کی طر ح شہر قائد میں 50سے زیادہ مقامات پر مختلف جلو سوں کے راستوں پر عا شقان مصطفی کیلئے شربت ،دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں امام خمینی کے فرمان پر 12تا 17ربیع الاول ’’ ہفتہ و حدت‘‘ کے عنوان سے منایا جارہا ہے اور اس ہی مناسبت سے محفل میلاد النبی (ص) کے پروگرامات منعقد کئے جارہے ہیں، 12ربیع الاول کے عظیم دن مجلس و حدت مسلمین کراچی کا مرکزی کیمپ نمائش چورنگی پر لگایا گیا جبکہ ملیر، نارتھ کراچی،انچولی،فیڈرل بی ایریا، لاانڈھی،کورنگی،شاہ فیصل،رضویہ، سولجر بازار،محمود آباد،سعود آبااد،جعفر طیار،گلشن حدید،عوامی کالونی، گلستان جوہر،لائنز ایریا، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی، گلشن معمار، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، حب ریور روڈ، احسن آباد سمیت متعدد علاقوں میں عاشقان مصطفی (ص) کیلئے سبیلیں لگائی گئیں اور نیاز تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر علامہ حسن ہاشمی ، علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،ناصر حسینی ،حیدر زیدی،انجینئر رضا نقوی،آصف صفوی ، احسن عباس، سبط اصغر، اصغر عباس زیدی، علامہ احسان دانش، زین رضوی، امتیاز زیدی، رضوان علی خوجہ سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد شرکائے جلوس کی خدمت کیلئے موجود تھی۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے سوشل میڈیا سیل کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری اس دہشت گردی سے نجات کا واحدحل امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت ہے، اس اتحاد اور و حدت کی مثال ہمیں اپنے پیارے آقا سرکار دو عالم کی ذات اقدس کا بغور مشاہدہ اور ان کی سنت پر عمل کر کے ہی حاصل ہو سکتی ہے انشا ء اللہ شیعہ و سنی متحد ہیں اور ہم اپنی وحدت سے ملک خداد پاکستان میں اسلام دشمن عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے تیار کردہ ایجنٹوں کو شکست دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی ان کو ناکامی کا سامنا رہے گا۔ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان بھر میں ہفتہ و حدت 12تا 17ربیع اول جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے شیعہ و سنی برادران مختلف مشترکہ عقیدت کی محفلوں کا انقاد کرتے ہیں اور انشا اللہ یہ سلسلہ تا دم مرگ جاری رہے گا۔