وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی کی ہدایت پر پی ایس 117 کے ضمنی انتخابات کیلئے ایم ڈبلیو ایم نے محسن مقادم اور رضوان پنجوانی کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 117 کی خالی ہونے والی نشست پر مجلس وحدت مسلمین نے محسن مقادم اور رضوان پنجوانی کے کاغذات جمع کروا دیئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے دونوں امیدواروں کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن و امان کی بحالی، اور مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے، ہم نے کبھی بھی کسی ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا ، پانامہ لیکس کے مجرموں کو قوم کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا، نواز شریف سمیت تما م کرپشن کرنے والے سیاستدان ملک کی سالمیت کے دشمن ہیں، ان کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، جنرل راحیل شریف کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور پاک فوج کے اندر کرپٹ عناصر کو برطرف کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔