وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ عراق میں سامراجی ایجنٹوں کی جانب سے مقد س مزارات پرحملے عرب ممالک کی امریکی پیروی کا نتیجہ ہے شام میں دہشتگردوں کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے امریکی ایجنٹوں نے اب عراق کا رخ کیا ہے ،عراقی شیعہ و سنی عوام مستحکم ہیں انشا اللہ تکفیریوں پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس ’’ مشرق و سطیٰ کی موجودہ صورت حال‘‘ کے نام سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا اُن کا کہنا تھا کہ عرب ممالک خود دلدل میں پھنس گئے ہیں اور آج ان کو اپنی بادشاہت خطر ے میں نظر آرہی سامراجی سہارے پر چلنے والی عرب حکومتوں کا سورج غروب ہو گیا عوام نے خود اپنے نمائندگان چنے اور بڑے بڑے ڈکٹیٹرز کا خاتمے ہو گیا جنہیں سامراجی کو ششوں کے باو جو نہیں بچایا جا سکا شام میں میں پلانٹڈ دہشتگردوں کا اصل چہرہ سامنے آنے کے بعد اب تکفیری دہشتگرد شام و عراق میں کاروائیاں کر رہے ہیں ۔اُ ن کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ شام کی طرح عراق میں بھی شیعہ و سنی متحد ہیں شیعہ و سنی علماء کرام کی جانب سے دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف مشترکہ جہاد کے اعلان کے بعد اب ان دہشتگردوں کو تاریخی شکست ہوگی ایسی طرح مملکت خدادا پاکستان کی شیعہ و سنی عوام متحد ہے اور پاکستان میں بھی ان تکفیری دہشتگردوں کو ان کے عزائم میں مکمل ناکامی ہوگی ۔