وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجا ناصرعباس جعفری کے اپیل پر پوری پاکستان کی طرح ضلع نوشہروفیروز میں بھی یوم سیاہ منایا گيا اس موقع پر وحدت آفس سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت اظہرعلی بلوچ، اعجازعلی ممنائی ،مشتاق حسین بلوچ نے کی بھریا سٹی میں سیکریٹری جنرل محمد مٹھل شکیل احمد جعفری کنڈیارو میں مولانا شہزاد عارفی اسد حسینی ہالانی میں مولانا لقمان علی اور صداحسین سہتو تہاروشاہ ناظم حسین اور امتیاز بخاری کی قیادت میں ریلی نکالی گئي اس کے علاوہ پڈعیدن، خانواہن، بھریا روڈ، فل سٹی، مورو، مٹھیانی، ابڑان، مہراب پور، اور دیگر شھروں میں یوم سیاھ منایا گيا اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ دھاندہلی کے ذریعے برسر اقتدار میں آنے والی نواز حکومت طالبان دہشتگردوں کی بار بار حمایت کرکے مظلوم پاکستانی عوام پر ظلم کے پہاڑ گرا رہی ہے کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے پنجاب کے وزیراعلی رانا ثناءاللہ خود دہشتگردوں کی نہ صرف حمایت کررہے ہیں بلکہ انکو دہشتگردی کرنے کی کھلی اجازت دی رکھی ہے جس کو کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے یہ ملک ہم نے لیا تھا اور ھم ہی اس کو بچائینگے۔