وحدت نیوز (کراچی ) سندھ حکومت شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، کراچی گزشتہ 4روز میں 6شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ دہشتگردہ کا نشانہ بنایا گیا،سندھ حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے سلمان رضوی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔گزشتہ برس دہشتگری میں شہید سلمان رضوی کے بھائی عظیم رضوی کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ، شہر قائد شیعہ نشل کشی میں ایک ہی گھر سے کئی جنازے اُٹھے سندھ حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس او رینجرز دہشتگردی روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور خاموش خاموش تماشی کا کردار ادا کررہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماؤں بشمول علامہ مختار امامی ،علی احمر،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی،ناصرحسینی،آصف صفوی سمیت دیگر رہنماؤں نے کراچی ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے سلمان رضوی کے قتل پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے و حدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا جبکہ رہنماؤں نے شہید ہونے والے سلمان رضوی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ کراچی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،سندھ حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں، دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے با جودبے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور نئے سال کے آغاز سے ہی ایسا لگ رہا ہے کے شہر میں ٹارگٹ کلرز کو فری ہینڈ دی دیاگیا ہے اور ریاستی ادارے خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں شہر کے مضافات میں واقع خیمہ بستیاں ، کچی آبادیاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پولیس انتظامیہ اور سندھ حکومت نے نشاندہی کے باوجود اب تک نو گو ایریاز میں آپریشن کلین اپ نہیں کیا،شہر میں پہلے سے موجود دہشت گرد وبال جان تھے ، کہ اب آئی ڈی پیز کی آڑ میں وزیر ستان سے خطرناک دہشت گرد کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلنا شروع ہو چکے ہیں ، جن کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، ہم ایک مرتبہ پھر واضح کر رہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پہلے ہوئے ان کے ہمدردوں ، غم خواروں اور مددگار کالعدم جماعتوں کے خلاف بھی جلد فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے، وگرنہ پورا ملک وزیرستان بن جائے گا، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جنہیں قانون کے شکنجے میں لینا ضروری ہے، رہنماؤں نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی و صوبائی حکومت گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کو فوری کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور ایسی شہر قائد کی موجودہ صورت حال میں قیام امن کیلئے کراچی شہر کو فوری فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنجایا جاسکے۔