۳ نومبر کے عوامی احتجاج کی حمایت کرتے ہیں دھشت گردی کے خلاف ہر محاذ پر ایم ڈبلیو ایم اور وارثان شہداء کے ساتھ ہیں ،ریاض چانڈیو

30 October 2015

وحدت نیوز (جیکب آباد) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر جیکب آباد سمیت ملک بھر کے عوام ، دھشت گردی اورمعصوم انسانوں کے قتل عام کے خلاف ۳ نومبر کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰ محرم کو شیعہ سنی مسلمان ، ھندو، سکھ ، کرسچن سب متحد ہوکر انسان دشمن دھشت گردوں کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ دھشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن ضروری ہے۔

در ایں اثناء شکارپور میں جئے سندہ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ کی دھرتی پر دھشت گردوں کے اڈے اور ٹریننگ کیمپس قبول نہیں۔ ۳ نومبر دھشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم اورقومی یکجہتی کا دن ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے کہا کہ ہم ۳ نومبر کے عوامی احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ دھشت گردی اور مذہبی جنونیت کے خلاف ہم ہر محاذ پر ایم ڈبلیو ایم اور وارثان شہداء کے ساتھ ہوں گے۔

در ایں اثناء جماعت اسلامی صوبہ سندہ کے امیر ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے گفتگو کرتے ہوئے ۳ نومبر کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دھشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree