خاندانی بادشاہت کا تصور ہمارے حکمرانوں کی فطرت ثانیہ بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

30 July 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ وطن عزیز پاکستان میں عدل و انصاف کی بالادستی قائم کرے گا، ارباب اقتدار کو یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ نااہل نواز شریف کی جانب سے اپنے سگے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ خاندانی بادشاہت کا تصور ہمارے حکمرانوں کی فطرت ثانیہ بن چکی ہے۔ جب منصب اور عہدے صلاحیت کی بجائے رشتہ داریوں پر ملنے لگیں تو یہ معاشرتی زوال کا سبب ہوں گے۔ قوم نواز شریف سے سوال پوچھتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مبینہ مجرم، نواز کے سگے بھائی شہباز کے علاوہ نواز لیگ میں وزارت عظمیٰ کا اہل کوئی امیدوار موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مجرموں کے خلاف احتساب کا عمل شروع کیا جائے، قوم شیعہ اپنے ہزاروں بے گناہ شہیدوں کے خون کا انصاف طلب کرتی ہے، جنہیں بے جرم وخطا مارا گیا اور اس قتل میں حکمران طبقے میں بیٹھے ہوئے شرفاء بھی سہولت کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی انتیسویں برسی کے موقع پر مہدی برحق عج کانفرنس، عاشقان ظہور اور پیروان نظام ولایت کا عظیم اجتماع ہوگا۔ جو وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت، امریکی و سعودی غلامی کے خاتمے اور دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف موثر آواز ثابت ہوگا۔ ملک بھر سے عاشقان اہل بیتؑ مہدی برحق کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے وطن عزیز پاکستان میں امن ، اخوت اور سربلندی کا پیغام دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree