پاکستان عوامی تحریک کا ایم ڈبلیوایم کی اتحاد بین المسلمین کی کوششوں پر خراج تحسین

27 February 2018

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان عوامی تحریک کے نمائندہ وفد نے نائب صدر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن جناب خان محمد بلوچ کی زیر قیادت وحدت ہاؤس جعفرطیار سوسائٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر طیب قادری، طاہر قادری، جمیل قادری و سلیم قادری و ضلع ملیر کے دیگر رہنمابھی ان کے ہمراہ موجود تھے،جبکہ ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل ثمرعباس زیدی نے ڈویژنل رہنما عارف رضا زیدی، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا غلام محمد فاضلی،ضلعی رہنما مولانا گلزار حسین شاہدی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ معزز مہمانوں کا ضلعی سیکریٹریٹ آمد پر استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی صورتحال اور آمدہ قومی انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں خصوصاً خان محمد بلوچ نے یونین کونسل جعفرطیار میں سندھ حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے نتیجے میں اہلسنت مکتب فکر اور اہل تشیع مکتب کے درمیان غلط فہمیوں اور فرقہ وارانہ اختلافات ایجاد کرنے کی مذموم کوششوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مصالحتی کردار اور کوششوں کی نا فقط تعریف کی بلکہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا, انہوں نے کہا کہ علاقے پیدا شدہ صورتحال فقط غلط فہمیوں کی بناء پر ہے جس کے ازالے کیلئے ایم ڈبلیوایم نے بروقت اقدامات اٹھائے ہیں اور اپنے نام کی طرح وحدت بین المسلمین کی بقاء کی خاطر بہترین کردار ادا کیا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree