ایم ڈبلیوایم کے وفد کی ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی سے ملاقات

27 February 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد کی جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور نائب امیر سے ادارہ نور الحق میں ملاقات،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد جس میں  سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری،  سیکریٹری سیاسیات برادر میر تقی ظفر، برادر رضوان پنجوانی اور ضلع جنوبی کے رہنما برادر عباس زیدی کی جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم  الرحمان اور نائب امیر برجیس طاہر سے ادارہ نور حق میں ملاقات کی ،ملاقات میں کراچی کے عوامی مسائل اور الیکشن 2018  کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہر قائد کو گذشتہ تیس برسوں سے سیاسی اشرافیہ اور بدماش مافیانے گدھ کی طرح نوچ نوچ کر کھایا ہے، عوامی مشکلات حل ہونے کا نام نہیں لے رہیں،انتخابات قریب آتے ہی یہ موروثی سیاسی جماعتیں وہی پرانے نعرے لیکر میدان میں اتررہی ہیں، عوام باشعور ہوچکے ہیں آئندہ انتخابات میں سیاسی شعبدہ بازوں کو مسترد کردیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree