وحدت نیوز(حیدرآباد) قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی ھدایت پر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری، زبیدہ خانم کی دردمندانہ شھادت, بہاولنگر میں نہتی خواتین پر پولیس کے بہیمانہ تشدد اور تافتان بارڈر پر زائرین کو روکنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا جب کے خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید زائرہ خانم زبیدہ کی بہن اور ان کے بھانجے اسد لاشاری نے خصوصی شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ عمران علی جعفری، محترمہ سیمی نقوی اور ایڈوکیٹ رحمان رضا نے کہا بلوچستان پولیس کی زائرین کے خلاف کاروائی ان کو زخمی کرنا اور زبیدہ خانم کی شھادت غیر آئنی، غیر انسانی عمل ہے اپنے ہی ملک میں وطن عزیز سے محبت کرنے والوں سے NOC مانگنا کہاں کا قانون ہے، تبدیلی حکومت میں زائرین کو تافتان بارڈر پر روک کر قیدیون جیسا سلوک کرنا کونسی تبدیلی ہے. سید فیصل رضاعبدی جیسےمحب وطن دہشتگردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے والے باوقار پاکستانی کی گرفتاری, وزیر اعظم عمران خان, چیف جسٹس آف پاکستان اور پوری حکومت پاکستان کے لیئے سوالیہ نشان ہے.
آخر مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان پولیس پر سخت قانونی کاروائی کی جائے، تافتان پر زائرین کو سھولتیں مہیا کی جائیں اور مرد مجاہد سید فیصل رضا کو جلد رہا کیا جائے.اختتام میں وحدت گرلز گائیڈ نے دعائے امام زمانہ عج پڑھی.