ایم ڈبلیوایم جیکب آباد کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد،شیعہ سنی اکابرین کا خطاب

19 November 2018

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اتحاد امت کانفرنس منعقد ہوئی ۔کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین سندہ کے صوبائی سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی ۔جبکہ مہمان خاص درگاہ شہباز پور کے سجادہ نشین پیر سید طیب شاہ جیلانی ،چیئر مین شہری اتحاد محمد اکرم ابڑو ،سیاسی رہنما انور خان سو مرو ،نصر اللہ ڈومکی تھے ۔کانفرنس سے علمائے کرام اور تنظیمی رہنما حماد اللہ انصاری،علامہ سیف علی ڈومکی ،حافظ غلام علی بھنگر ،استاد عبد الفتاح ڈومکی نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ معروف صحافی اے آر آفریدی ،قبلہ سید احسان علی شاہ ،قبلہ سید مظہر علی نقوی،انجنیئر عید محمد ڈومکی بھی شریک ہوئے ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں اتحاد اور امن و محبت کا درس دیتی ہے۔مسلمان متحد ہو کر نبی ﷺ رحمت کا پیغام امن عام کریں ۔سندہ اولیاء و صوفیاء کی دھرتی ہے یہاں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہم ہفتہ وحدت کے دوران اتحاد بین المسلمین کا پیغام دے رہے ہیں ۔شیعہ سنی مسلمان صدیوں سے آپس میں مل کرمحبت سے رہتے ہیں، آئیں نفرت کا پیغام ختم کریں۔ا س موقعہ پر پیر طریقت سید محمد طیب شاہ جیلانی نے کہا کہ شیعہ سنی مل کر عید میلاد مناتے ہیں۔کیونکہ عشق رسول ﷺ و آل رسول ﷺ ہمارا سر مایہ ایمان ہے ۔ ہفتہ وحدت اور اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کر کے مجلس وحدت مسلمین نے بہترین میسج دیا ہے ۔

اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےجیکب آباد شہری اتحاد کے چیئرمین اور سیاسی رہنما ء محمد اکرم ابڑو نے کہا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں مجلس وحدت مسلمین نے اتحاد امت کانفرنس کے ذریعہ وحدت اور امن کا پیغام دیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے معروف سیاسی سماجی رہنما ء انور علی خان سومرو نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین قرآن و سنت کا پیغام ہے شیعہ اور سنی صدیوں سے یہاں مل کر رہتے ہیں ان میں آج بھی محبت اور اخوت کا رشتہ قائم ہے ۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حماد اللہ انصاری نے کہا کہ عاشقان رسول ﷺ کبھی بھی حضور ﷺنبی کریم کی شان میں گستاخی بر داشت نہیں کر سکتے ۔مجلس وحدت مسلمین نے کانفرنس کے ذریعہ عوام میں پیغام امن و محبت کو فروغ دیا ہے ۔کانفرنس کے موقعہ پر ممتاز نعت خوان ممتاز علی سرکی ۔چیئر مین عشق رسول نعت خوان سراج احمد شاہ ،سٹی آف نالج پبلک سکول جیکب آباد کے طلبہ و طالبات اور مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ ؑ کی طالبات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree