ایم ڈبلیوایم کراچی ضلع جنوبی کے تحت یوم یکجہتی کشمیروشہدائے پاکستان کا انعقاد،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

05 February 2019

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان محمود آباد منظور کالونی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر و شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیےایک تقریب اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈویژن کے نائب صدر صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی، پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی بلال غفار، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے رہنماء کاشف شیخ سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنماء ناصر حسینی، کراچی ڈویژن کے مولانا صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری،علامہ سجاد شبیررضوی، علامہ مبشرحسن و میر تقی ظفر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت عالمی قوتوں کو کیوں نظر نہیں آتی، کشمیریوں کو چن چن کر بھارتی فوجی گولیوں کا نشانہ بنا رہے، بھارتی قبضے سے آزادی  کشمیری عوام کا حق ہے ،انھیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیاجائے ،اقوام متحدہ کودنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والی دھشت گردی نظرآتی ہے لیکن کشمیر میں ظلم وبربریت نظر نہیں آرہی، نام نہاد سیاستدانوں نے کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا ،کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقاءکی ضمانت ہے، آج ھم صرف پانچ فروری کو یوم کشمیر منا کر ہی خوش ہیں ھمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے کشمیری مظلومین کے لئے کیا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree