وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کا فیصلہ پاکستان کی اعلیٰ ظرفی اور اسلامی اقدار کی پاسداری کا اعلیٰ نمونہ ہے۔ ایسے ظرف کا مظاہرہ صرف پاکستانی قوم ہی کرسکتی ہے۔دشمن اب بھی ھوش کرے جنگ مسائل کو جنم دیتی ہے مسائل کا حل نہیں ہے۔ امید ہے کہ بھارتی عوام پاکستان کا پیغام سمجھے گی اور جنگی جنون میں مبتلا اپنے نفسیاتی صدر نریندرمودی کو بھی سمجھائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کےجذبہ خیرسگالی کو کمزوری ہرگز ناسمجھا جائے ، ہم اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔