ایم ڈبلیوایم کے وفدکی علی حسین نقوی کی سربراہی میں پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان سے ملاقات

21 March 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفدکی صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدراور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان سے انصاف ہاؤس میں ملاقات، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرحسینی، میر تقی ظفر،عارف رضا زیدی اور پی ٹی آئی کے دیگررہنمابھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے درمیان شہر کی مجموعی سیاسی صورتحال،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ لائحہ عمل ، کراچی پیکج کمیٹی میں ایم ڈبلیوایم کی شمولیت اور ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان مرکزکی طرزپر کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree