وحدت نیوز (کراچی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حلقہ237 NA-ملیراور پارلیمانی سیکریٹری برائے ہوابازی (ایوی ایشن) کیپٹن (ر)جمیل احمد خان نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے ضلعی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی سمیت ضلعی کابینہ سے ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابق امیدوار PS-89سیدعلی حسین نقوی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید علی احمر ، رکن مرکزی پولیٹیکل ایگزیکٹیوکونسل عارف رضا زیدی ،ایکسئین پی ڈبلیو ڈی رزاق صاحب اور ایس ڈی او پی ڈبلیو ڈی سنجے صاحب بھی خصوصی طور پر موجود تھے ۔کیپٹن (ر)جمیل احمد خان اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کے درمیان مختلف امور سمیت علاقاتی صورتحال ، کورونا وائرس اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔