دوسروں کی جان بچاتے ہوئے قربان ہونے والے امامیہ اسکاؤٹ شہید حسن رضا کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیاجاناقابل افسوس ہے، علامہ صادق جعفری

07 September 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری کی وفد کے ہمراہ امامیہ اسکاؤٹس کے شہید رضاکار سید حسن رضا رضوی کے والد سید اقتدار مسلم رضوی سے ان کے گھر پر ملاقات جواں سال فرزند کی شہادت پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی، علامہ صادق جعفری نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کی جانب سے بھی تعزیت پیش کی۔

علامہ صادق جعفری نے کہا کہ آپ ایک عظیم شہید کے والد ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کے فرزند نے تعلیمات قرآنی یعنی ایک انسان کی جان بچانا تمام انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے کو عملی کیا اور ایک نہیں بلکہ دو قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لئے اپنی جان کی قربانی دے دی، علامہ صادق جعفری نے تاحال کسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شہید حسن رضا کو خراج تحسین پیش ناکرنے اور کسی حکومتی شخصیت کی جانب سے دو الفاظ ہمدردی کے ادا ناکرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس عظیم شہید کو اعلی سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔

بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے وفد نے جائے حادثہ کا دورہ بھی کیا اس موقع پر شہید کے والد اور علامہ صادق جعفری نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہر قائد میں نالوں پر قائم مکانات اور تجاویزات کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے، علامہ صادق جعفری کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر ،حیدر زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree