ایم ڈبلیوایم رہنما اصغر سیٹھار کی کوششوں سے جلوس چہلم امام حسین ؑ میں شریک عزادار، عدالت سے باعزت بری

04 October 2022

وحدت نیوز(شکارپور)چہلم امام حسینؑ کے موقع پر تعلقہ لکی غلام شاہ ضلع شکارپورچک میں جلوس اربعین میں پیدل شریک ہونے والے عزاداروں پر ریاستی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں نامزد تمام عزادار مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار کی شب وروز کوششوں سے سول کورٹ سے باعزت بری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جلوس اربعین میں پیدل شرکت کرنےکو جرم قرار دیکر ماورائے آئین و قانون تعلقہ لکی غلام شاہ ضلع شکارپورچک کے درجنوں عزاداروں پر درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سول جج نے کیس کو خارج کرتے ہوئے تمام نامزد عزاداروں کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اس موقع پر تمام عزاداروں اور ان کے اہل خانہ سمیت مومنین شکار پور نے مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار کا خصوصی شکریہ ادا کیاجن کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں سے عدالت نے ان تمام عزاداروں کو باعزت بری قرار دیا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree