وحدت نیوز (جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی شوریٰ کا دو روزہ سہہ ماہی اجلاس مرکز تبلیغات وتعلیمات اسلامی جامشورومیں منعقد ہوا ، علامہ مختارامامی کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری ، رکن شوریٰ عالی علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ احمد اقبال رضوی ، مہدی عابدی سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 27مارچ کو بھٹ شاہ میں عظیم الشان عوامی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا،جس میں وادی مہران کے ہزاروں غیرت مند شہری شرکت اور شیعہ سنی علمائے کرام وقائدین خطاب کریں گے،جبکہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کی ٹیم علامہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر جلدتھر کے قحط زدہ علاقوں کا دورہ بھی کرے گی۔