قوم آئین کی دفعہ 62, 63 کے خلاف حکمرانوں کے ناپاک عزائم کو تسلیم نہیں کرے گی، علامہ مقصودڈومکی

10 August 2017


وحدت نیوز(جیکب آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ قوم آئین کی دفعہ 62, 63 کے خلاف حکمرانوں کے ناپاک عزائم کو تسلیم نہیں کرے گی۔ چور اور قاتل حکمران ٹولہ آئین کی دفعات میں تبدیلی کے ذریعے کرپشن اور لاقانونیت کا دروازہ کھولنا چاہتے ہیں۔آئین کی دفعات میں تبدیلی کے ذریعہ صاق و امین کی صفات کا حذف کرنا ناقابل قبول ہے۔ عوامی مسائل اور مشکلات سے بے خبر ،بے درد حکمرانوں نے آج تک دھشت گردی کے خاتمے کے لئے تو ملکی قانون میں کوئی بہتری نہیں کی ۔ انہیں بے روزگاری کے خاتمے کی بھی کوئی فکر نہیں۔ انہیں فکر اس بات کی ہے کہ نا اہلی کے باوجود کیسے وزیر اعظم بنا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار کو یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ نااہل نواز شریف کی جانب سے اپنے سگے بھائی شہباز شریف کو پارٹی صدارت کے لئے نامزد کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں میرٹ پامال ہو چکی ہے۔ جب منصب اور عہدے صلاحیت کی بجائے رشتہ داریوں پر ملنے لگیں تو یہ معاشرتی زوال کا سبب ہوں گے۔ قوم نواز شریف سے سوال پوچھتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مبینہ مجرم ، نواز کے سگے بھائی شہبازکے علاوہ نواز لیگ میں پارٹی صدارت اور وزارت عظمیٰ کا اہل کوئی امیدوار موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر زائرین کے لئے مشکلات ایجاد کر رہی ہے، اپنی ہی سرزمین پر زائرین کو محصور کیا جاتا ہے، ان سے این او سی طلب کیا جاتا ہے، انہیں حراسان کیا جاتا ہے۔ ملت جعفریہ کے ساتھ امتیازی سلوک ختم ہونا چاہئے۔ حکومت زائرین کی مشکلات حل کرے، زائرین کے سلسلے میں حکومتی رویہ ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے، اس اشو پر پوری قوم متحد ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree