وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے وفد نےسیکریٹری جنرل عباس علی موسوی کی سربراہی میں صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر خان درانی سے ملاقات کی اور زائرین کی آمدورفت کے مسائل پر بات کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ زائرین کی بسوں کاایک کانوائی ابھی حال ہی میں ہم نے بخیر عافیت روانہ کیاہے لیکن غلط شیڈول فراہم کرنے کی وجہ سے موجودہ کانوائی کو روانہ کرنے میں کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تمام منتظمین کو چاہیے کہ کوئی فارمولا ترتیب دے تا کہ شیڈول کے مطابق بروقت زائرین کو روانہ کیا جاسکے۔ آخر میں سیکریٹری داخلہ نے یقین دلایا کہ زائرین کا اگلا کانوائی جلد از جلد روانہ کیا جائے گا،مندرجہ بالا مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین نے تمام قافلوں کے ذمہ داران کو اپنے آفس میں فوری طور پر دعوت دی تا کہ سب کو اعتماد میں لے کر دوبارہ حکومتی ارکان سے ملاقات کرکے مسئلہ فوری طورپرحل کر سکیں۔