ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مقصودڈومکی کی کورکمانڈربلوچستان ناصرجنجوعہ کی جانب سے علماء کے اعزاز میں دعوت افطار میں شرکت

11 July 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) کمانڈر سدرن کمانڈجنرل ناصر جنجوعہ کی جانب سے کوئٹہ میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور زعماء کے اعزازمیں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری علامہ مقصود علی ڈومکی، جے یو آئی کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر مولانا سید عبدالباری آغا، جامعہ امام صادق ؑ کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، ضلعی خطیب مولانا انوارالحق حقانی، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحق ہاشمی، قاری عبدالرحمن ، مولانا عطاری و دیگر شریک ہوئے۔


اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر بلوچستان جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میں محرومی اور احساس محرومیت پایا جاتا صوبے کے مسائل کے حل کے لئے ہم نے مسلسل کوشش کی ہے۔ کوئٹہ میں اہل تشیع کے قتل کے واقعات پر افسوس ہے، حالیہ واقعات کے مجرموں کا سراغ لگا لیا ہے، وہ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ مسلمانوں کے درمیان وحدت ضروری ہے، شیعہ سنی وحدت اور اکھٹے نماز پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے معصوم شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کو پاک وطن سے لازوال محبت ہے، مگر آج بھی بلوچستان میں ہماری نسل کشی جاری ہے۔ عوام کو پاک فوج پر اعتماد ہے لہذا انہیں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کرنا چاہئے اورجو دہشت گرد تنظیمیں مذہبی منافرت پھیلا رہی ہیں ان کا قلع قمع کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree