وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں میرٹ پر آنے والوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ دیگردور دراز علاقوں سے پی بی 2 میں تعینات کیاگیا جو کہ سراسر میرٹ کے خلاف ہے۔ این ٹی ایس پر بھرتیوں کے آرڈر خیرات کی طرح تقسیم ہورہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان کے درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف بارکھان میں انتہائی نالائق اور اشتہاری ملزمان کو بھی حالیہ بھرتیوں کے آرڈرز دیے گئے ہیں۔ جن میں جعلی رزلٹ اور اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں۔انشاء اللہ جلد ہی اسٹینڈنگ کمیٹی کو این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کے خلاف دستاویزات فراہم کی جائیں گی تاکہ میرٹ لسٹ میں حقدار کو ان کا حق مل جائیں۔
اسمبلی اجلاس میںآغا رضا نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والا شخص شیعہ موٹر مکینک تھا اور صبح جان محمد روڑ پر واقع اپنے گیراج کی جانب جا رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ جس سے ایک گولی اس کے سر میں لگی اور شدید زخمی ہونے کے باعث وہ موقع پر شہید ہو گیا۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اسمبلی میں ان کاکہناتھا کہ کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی ایک شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں بھائی ارباب کرم خان روڈ پر ایک گاڑی میں جا رہے تھے کہ دہشت گرد عناصر موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائر کھول دیا۔ فائرنگ کے باعث ان میں سے ایک شہید اور ایک شدید زخمی ہوا۔ حملے میں نشانہ بننے والے افراد کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔آج اس اسمبلی فلور سے پہ درپہ واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر حالات خرابی کی طرف جارہی ہے۔اس واقعہ کے خلاف وحدت المسلمین نے علمدار روڈ پر احتجاج کیا ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔