وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا کہ حاجی محمد صادق کی ٹارگٹ کلنگ کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ، دہشتگردی میں ملوث افراد کو جلد از جلد ان کے انجام تک پہنچایا جائے. حاجی محمد صادق کی ٹارگٹ کلنگ ثابت کرتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اب تک نتیجہ خیز نہیں ہوا،عوام میں خوف و حراس پھیلانے والوں کی جگہ جھیل ہے۔ دہشتگردوں کو ان کے آخری انجام تک پہنچانا ضروری ہے اور ان کا ساتھ دینے والوں کو بھی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے ، مگر جب تک کوئی واقعہ درپیش نہیں آتا انتظامیہ کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ صوبے میں کوئی دہشتگرد ہے بھی یا نہیں. دہشتگردوں کا وجود وطن عزیز اور پاکستان کے آئین کی بقاء کیلئے اس وقت سب سے بڑا خطرہ ہے. جس سے جلد از جلد نمٹنا ہوگا. حکومت آئین کی پاسداری کرتے ہوئے دہشت گردعناصر اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں ۔ ملک میں دہشت پھیلانے والے پاکستان کے دشمن ہے. ان دہشتگردوں کی وجہ سے پاکستانیوں کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انکے کارناموں کی وجہ سے دنیا ہمارے ملک کو دہشتگرد کہہ رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ کوئٹہ شہر ایک عرصے سے ٹارگٹ کلنگ اور بم دھاکوں کی زد میں ہیں۔ حالات ٹھیک ہوئے کا نام نہیں لے رہے۔ پولیس اور ایف سی دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ ایک مہینے کے دوران سینکڑوں ملزمان گرفتار کئے۔ مگر ان میں سے کسی دہشت گرد کو ابھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور ان تنظیموں اور لوگوں کی جانب سے کوئٹہ شہر میں تواتر کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ جاری ہیں اور یہ عناصر حکومت اور سیکورٹی اداروں کو یہ چیلنج دے رہے ہیں۔ کہ وہ جب چاہیے شہر کے وسط میں کاروائی کر سکتے ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز جان محمد روڈ ،ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے حاجی محمد صادق کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور غم کا اظہار کرتی ہے۔ اور صوبائی حکومت کی نا اہل ، غفلت ، عدم دلچسپی اور کوتاہی کی مذمت کرتی ہے۔