وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سیدعباس آغا نے گزشتہ روز کوئٹہ اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد اسلام وپاکستانی عوام کا دشمن ہے اور اسلام دشمن پاکستان ایجنڈے پر کاربند ہیں ،ا نہوں نے اسلام آباد میں بزرگ عالم دین شیخ نواز عرفانی بہمانہ قتل شدید غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان ناپاک دہشت گردوں کا خاتمہ کریں ورنہ بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور انسانیت کی خدمت سے نکلے ہوئے خواتین پولیوٹیم پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ اسلام اور انسانی اقدار سے بے بہرہ شیطان صفت ہی کرسکتے ہیں جس کی بھر پورمذمت کرتے ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز سریاب روڈپر دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے نذیرحسین کے قتل کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کھبی بھی اسلام اور پاکستان عوام کا ہمدرد نہیں ہوسکتا ، آئے دن بے گناہ مزدور اور نہتے معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتاہے ، اپنے ہی شہریوں پاکستان عوام اور فورسزکے خون سے پاکستانی گلیاں سرخ کرتے ہے جبکہ اہل کفر ان دہشت گردوں سے مکمل طور امان میں ہے جو یہ ثابت کرتاہے کہ دہشت گرد اغیار کے کارندے اور ایجنٹ ہے ،یہ دہشت گردی اسلام دشمن ،شیطان پرست طاقتوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ان حالات میں حکومت خاموشی ایک سنگین اور خطرناک جرم ہے جو اسلام ، پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے تباہ کن ہوچکی ہیں ، ملک دن بدن زوال کی طرف جارہاہے ،حکومت اور اداروں کی خاموش، غفلت اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت ان دہشت گردوں کے جرم میں برابر کے شریک ہے ورنہ اگران میں ذرا برابر بھی پاکستان اور پاکستانی عوام کا خیال ہوتا تو یہ دہشت گرد یوں پاکستان میں قتل وغارت کا بازار کا گرم نہیں کرسکتے۔پاکستان فورسز دنیا کے طاقتور فورسسز میں سے ہیں اس میں شبے کی بات نہیں کہ یہ دہشت گردوں کو فوری طور ختم کرسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور فورسز فوری طور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل لاتے ہوئے پاکستان کو مزید کمزور ہونے سے بچائیں۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے ہم نے کربلا سے سیکھا ہے ظلم چاہے جس شکل میں بھی ہو اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں طاغوت کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کوبلندی اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائیں۔