انتخابی دھاندلی کی شفاف غیر جابندار تحقیقات ضروری ہیں ، علامہ مقصود ڈومکی

29 November 2014

وحدت نیوز (کوئٹہ) پنجتنی امام بارگاہ و مسجد الحیدر ؑ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قومیں علم و تقوی کے ذریعہ فلاح اور کامیابی کا سفر طے کرتی ہیں۔کربلا میں اقتدار نہیں بلکہ اقدار کی جنگ تھی، جہاں امام حسین عالی مقام نے اعلی انسانی اقدار کو زندہ کیا۔پیغام کربلا کے وارث خاموش تماشائی بننے کے بجائے عصر حاضر کی یزیدیت سے ٹکرانے کیلئے میدان عمل میں نکل آئیں۔کربلا کا آفاقی پیغام آج بھی بشریت کیلئے حریت و آزادی اور شجاعت و استقامت کا پیغام ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیاسی، مذھبی جماعتیں ،علمائے کرام اور عوام متحد ہو کر داعش کے فتنے کا سد باب کریں۔ تکفیری دھشت گرد گروہ پاکستانی قوم کیلئے ایک مصیبت ہیں۔ جنہوں مذہب کے نام اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی خدمت کی، اسی لئے تکفیری عناصر کو عالمی سامراج کی سر پرستی حاصل ہے۔کمیونیزم کی شکست کے بعد امریکہ کے اسلام دشمن سامراجی عزائم کی راہ میں اسلام کا انقلابی پیغام سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،کیونکہ دین مقدس اسلام عالم بشریت کیلئے امن وسلامتی، اتحاد و اخوت کا علم بردار ہے۔جو مظلوموں کا حامی اور ظالموں کا دشمن ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔ تاکہ اس شرمناک عمل کے تمام ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔ ملکی سیاست سے کرپشن، ٹیکس چوری، انتخابی دھاندلی سمیت اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree